ریاست اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے بی جے پی سے شکست وجوہات کو تلاش شروع کردیا ہے، لیکن سماج وادی پارٹی اب بھی سکتے میں ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اب بھی کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔
پارٹی کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد سے گذشتہ پانچ برس میں یکے بعد دیگر تین انتخابات میں شکست نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو بہت کچھ سوچنے اور پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے پر ازسر نو غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
اکھلیش یادو کے ذریعہ پارٹی کیڈر کو سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی بار بار تاکید کے بعد پارٹی کیڈر میں جوش و جذبہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔