اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'عید قرباں کے مد نظرعارضی مذبح قائم کرنے کا مطالبہ'

عید قرباں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے لیکن ممبئی شہر اور مضافات میں مذبح نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

'ممبئی میں عید قرباں کے مد نظر عارضی مذبح قائم کیا جائے'

By

Published : Jun 27, 2019, 9:25 PM IST

رکن اسمبلی اور ایس پی رہنما ابوعاصم اعظمی نے مانسون اجلاس کے دوران مطالبہ کیا کہ عید قرباں کے دوران ممبئی کے مضافات میں عارضی مذبح قائم کیا جائے ۔

بجٹ اجلاس میں بحث کے دوران اعظمی نے کہا کہ مذہبی مقامات کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 35 کروڑ روپے منظور کیا گیا ہے یہ خوش آئند ہے۔

لیکن اس میں مساجد اور درگاہوں کو بھی شامل کیا جائے اعظمی نے بتایا کہ اس بار چونکہ بارش کے دوران عید قرباں کا تہوار منایا جائےگا۔ ایسے میں جانوروں کے تحفظ کے لیے شیلٹر تیار کیے جائیں ۔

اعظمی نے بتایا کہ باندرہ کا سلاٹر ہاؤس 1970 ء میں بند کر دیا گیا اسے دیونار لے جایا گیا ممبئی میں تقریبا 3 لاکھ بکرے اور ہزاروں جانور لائے جاتے ہیں ۔

ایسے میں قربانی کے لیے ممبئی کے مضافات میں جگہ جگہ عارضی مذبح بنایا جائے اعظمی نے بتایا کہ ممبئی کے مالونی میں مذبح کی ضرورت وہاں مذبح کا قیام عمل میں لائے جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details