اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رامپور کے سکھ عید پرمسلمانوں کو 'جام محبت' پلاتے ہیں

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عید کے موقعے سے سکھ برادری مسلسل تین دنوں تک مسلمانوں کو شربت پلاتے ہیں۔

By

Published : Jun 6, 2019, 10:07 PM IST

رامپور کے سکھ

سکھوں کے اس عمل سے شہر میں آپسی محبت اور اتحاد کی مٹھاس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاریخی شہر رامپور میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ برادران وطن بھی عید کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

رامپور کے سکھ

شہر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ عید کے تیسرے دن تک مسلمانوں کی خاطر تواضع کرتے ہیں اور انہیں شربت پلاتے ہیں۔


گزشتہ چھ برسوں سے میرٹھ 'سکھ سماج' عید کے موقع پر راہگیروں کو شربت پلانے کا اہتمام کرتی ہے۔

تنظیم سے وابستہ تنویند سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں فرقہ وارایت اور نفرتوں کے سوداگروں نے اقتدار کی دہلیز تک پہنچ کر اپنے پنجے جمائے ہیں۔ نفرتوں کو جس تیزی سے ہوا دی جا رہی اس سے عام بھارتیوں کے دلوں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔


ایک دوسرے کے تہواروں میں ان کی خوشیوں اور دلسچپیوں کو دیکھکر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ملک کے امن پسند لوگوں کی بڑی تعداد نفرتوں کو رد کر محبت اور بھائی چارے والی دنیا میں ہی سانس لینا پسند کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details