اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پلوامہ: 60عارضی ملازمین برطرف - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں اسٹیٹ انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے کم از کم 60 عارضی (Need Base) ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے حکم سے ملازمین پریشان ہیں۔

پلوامہ: 60عارضی ملازمین برطرف

By

Published : Jun 11, 2019, 7:03 PM IST

کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے باضابطہ طورپر ساٹھ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں جونیئرانجینئر، درجہ چہارم ملازمین اور ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔

پلوامہ: 60عارضی ملازمین برطرف

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر روندر کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ویجی لنس محکمہ میں بھی ایک کیس چل رہا تھا جس کے بعد انہوں نے با ضابطہ طور سے یہ فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سبھی عارضی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا انکے پاس ’’قانونی جواز‘‘ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details