راشٹرپتی بھون میں گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی شاندار تقریب میں خاتون وزراء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مودی کی نو منتخب کابینہ میں کئی خاتون وزراء نے حلف لیا جن میں نرملا سیتارمن، سمرتی ایرانی اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔
وزیر دفاع نرملا سیتارمن ان چھ خواتین وزراء میں شامل ہیں جو مودی کی نئی حکومت کا حصہ ہیں۔
نرملا سیتارمن راجیہ سبھا کی ممبر ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی اے ۔۱ میں نرملا سیتارمن وزیر دفاع تھیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2014 میں سمرتی ایرانی سب سے کم عمر کابینی وزیر منتخب ہوئیں۔