بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔ گزشتہ روز جھڑپوں کے دوران بم بازی اور فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ جگتدل اور بھاٹ پاڑہ کے تمام چوراہوں پر پولیس اور آ ر ای ایف کی ٹیمیں تعنیات ہیں۔