اردو

urdu

دہلی تنازع: افواہوں کا بازار گرم، ماحول پرسکون

By

Published : Jul 3, 2019, 1:41 PM IST

دارالحکومت دہلی کے حوض قاضی علاقے میں چند روزسے جاری فرقہ وارانہ کشیدگی فریقین کی آپسی رضامندی کے بعد تقریباً ختم ہوگئی ہے لیکن افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔

situation-is-normal-in-hauj-kaji-police-forced-posted


دہلی کے حوض قاضی علاقےمیں دو گروہ کے درمیان ہوئی کشیدگی ختم ہو چکی ہے، علاقے کا ماحول اب پرسکون ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ اب بھی افواہوں کا بازار گرم ہے۔

مقامی شخص قریشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان صلح کے بعد اب علاقے میں ماحول پرسکون ہوگیا ہے اور لوگ اپنے کاموں پر جانے لگے ہیں۔

دہلی کے حوض قاضی علاقےمیں دو گروہ کے درمیان ہوئی کشیدگی ختم ہو چکی ہے، علاقے کا ماحول اب پرسکون ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ اب بھی افواہوں کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جو کچھ بھی پھیلایا جا رہا ہے، اس پر اعتماد نہ کیا جائے۔

اس سے قبل علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر حوض قاضی کے لال کنواں علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کے علاوہ مرکزی فورسز کو بھی یہاں تعینات کیا گیا تھا۔

ایک طبقے کے نوجوان کے بائک پارکنگ پر دوسرے طبقے کے کچھ نوجوانوں نے اعتراض کیا تھا اور بحث و تکرار کے بعد علاقہ میں تیزی سے افواہیں گشت کرنے لگی تھیں۔

افواہ میں بتایا گیا تھا کہ بھیڑ کے ذریعہ ایک طبقے کے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد حوض قاضی پولیس اسٹیشن کے باہر ہجوم جمع ہوگیا تھا۔

اس موقعے پر پولیس نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے معاملے کو سنبھالا تھا، انتظامیہ نے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details