اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھاٹ پاڑہ میں حالات معمول پر - مرکزی فورسز

ضمنی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری تصادم کے بعد بھاٹ پاڑہ میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

بھاٹ پاڑہ میں حالات معمول پر

By

Published : May 22, 2019, 4:58 PM IST

بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں مرکزی فورسز، آر اے ایف اور مغربی بنگال پولیس کی تعیناتی کی وجہ سے امن و امان بحال ہونے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

بھاٹ پاڑہ میں حالات معمول پر


بازار اور دکانیں کھلنے لگیں ہیں۔ مگر لوگوں اب بھی دہشت میں مبتلا ہیں۔لوگوں کو ڈر ہےکہ کہیں پھر سے دونوں پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع نہ ہوجائے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ دہشت کا ماحول ہے مگر سکیورٹی انتظامات بہت ہونے کی وجہ سے حالات معمول پر آجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات بھی سخت ہوتے تو دونوں پارٹیوں ترنمول کانگریس اور بی جےپی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپیں نہیں ہوتیں۔


بھاٹ پاڑہ کے ایک دکاندار کاکہنا ہے کہ چند افراد علاقے میں فساد پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details