سدارمیا نے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا کو تحریر کردہ خط میں کورونا مجاہدین آشا کارکنوں، آنگن واڑی کارکنوں، گرام پنچایتوں، اساتذہ، محکمہ صحت، پولیس، ریونیو، محکمہ ٹرانسپورٹ، شہری مقامی اداروں، جانوروں کے ڈاکٹروں اور دیگر جو راست طورپر کورونا وائرس سے نپٹنے میں شامل ہیں، ان کی تنخواہ فوری طورپر جاری کرنے کی مانگ کی۔
کورونا سے مرنے والے آنگن واڑی کارکنوں کے کنبہ کو راحت ملے: سدارمیا - سدارمیا
کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے سدارمیا نے سنیچر کو ریاستی حکومت سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے جان گنوا چکے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے خاندانوں کو راحت اور مدد فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔
کورونا سے مرنے والے آنگن واڑی کارکنوں کے کنبہ کو راحت ملے: سدارمیا
انہوں نے مذکورہ کورونا مجاہدین کو خاص سیکورٹی مہیا کرانا حکومت کی اہم زمہ دار ی بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت نے اب تک کئی محکموں کے ملازمین کو کوروناج مجاہد تک اعلان نہیں کیا ہے۔ جن لوگو ں کو پہلے ہی کورونا مجاہد اعلان کئے جاچکے ہیں انہیں گزشتہ دو تین مہینوں سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ اس کے علاوہ آشا کارکنوں، آنگن باڑی کارکنوں اور سرکاری سطح کے اہلکاروں کو کو رونا سے بچاو کے لئے ماسک، سینی ٹائزر، دستانے جیسی بنیادی چیزیں دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔