نوگچھیا کی پولیس سپریٹنڈنٹ نیدھی رانی نے بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل کے ذریعہ رنگرا تھانے کا اچانک معائنہ کیے جانے کے دوران وہاں کے ایس آئی رمیش کمار بغیر اطلاع کے ڈیوٹی سے غیرحاضر تھے ۔
ڈیوٹی سے غیر حاضری ایس آئی معطل - ایس آئی معطل
بہار کے پولیس ڈائریکٹر جنرل گپتیشور پانڈے بھاگلپور ضلع کے رنگرا تھانہ کے معائنہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر سب انسپکٹر کو معطل کر تے ہوئے کل دس پولیس عملوں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے ۔
ڈیوٹی سے غیر حاضری ایس آئی معطل
اس کے علاوہ مختلف معاملوں میں کافی بے ضابطگی پائی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس آئی کے خلاف معطلی کی کارروائی کی گئی اور تھانہ صدر سمیت دس پولیس عملوں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
نیدھی رانی نے بتایا کہ رنگرا تھانہ میں نئے تھانہ صدر اور دیگر پولیس عملوں کی تعیناتی کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی سبھی تھانہ صدر کو ڈیوٹی میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔