اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولگام: دکانداروں اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کا احتجاج - kashmir

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں بس اسٹینڈ کی مجوزہ منتقلی کے خلاف مقامی دکانداروں اور آٹو رکشا ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

کولگام: دکانداروں اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کا احتجاج

By

Published : Jun 24, 2019, 5:33 PM IST

نمائندے کے مطابق مقامی دکانداروں اور آٹو رکشا ڈرائیوروں نے کولگام - اننت ناگ شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے سبب کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی دکانداروں کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ دس سے پندرہ ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں، اور اگر بس اسٹینڈ منتقل کیا گیا تو بازار میں آمد و رفت کم ہو جائے گی جس سے انکے روزگار پر برے اثرات مرتب ہونگے۔

کولگام: دکانداروں اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کا احتجاج

اسکے علاوہ انہوں نے موجودہ بس اسٹینڈ کی حد بندی کی بھی مخالفت کی، انکے بقول اس سے گاڑیاں سڑکوں پر ہی رکھی جائیں گی جس سے ٹریفک جام میں مزید اضافہ ہوگا۔

دریں اثناء ایس ڈی پی او کی مداخلت کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details