اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ: فائرنگ میں ایک ہلاک، متعدد زخمی - لاس اینجلس

امریکہ کے کورونا شہر ایک فائرنگ ہوئی ہے، جس میں ایک کے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہونے کی خبر ہے۔

امریکہ فائرنگ میں ایک ہلاک

By

Published : Jun 15, 2019, 1:22 PM IST

امریکہ میں کیلی صوبہ فورنیا کے لاس اینجلس سے 75 کلومیٹر مشرق میں واقع کورونا شہر میں ایک گودام میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی نیوز چینل 'سی بی ایس'نے بتایا کہ گودام میں جمعہ کو ایک خاتون اور مرد کے مابین کہا سنی کے بعد فائرنگ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس دوران سات سے آٹھ گولیاں چلیں، اس فائرنگ میں ایک شخص کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

چینل نے وضاحت پیش کی کہ اس گودام میں صرف وہی لوگ جاسکتے ہیں جن کے پاس یہاں کی رکنیت ہوتی ہے، جبکہ خاتون اپنے بچے کے ساتھ گودام میں آئی تھی۔

خیال رہے کہ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں پولیس تعینات کردی گئی ہے اور گودام خالی کرالیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details