ان مسائل کے درمیان شیوسینا مالیگاؤں یونٹ کی جانب سے شہر کے جنرل ہسپتال میں پانچ ڈیورا آکسیجن سلنڈر فراہم کروایا گیا۔
حالانکہ اس سے قبل بھی اس جنرل ہسپتال میں ڈیورا سلنڈرس فراہم کرائے گئے تھے لیکن روز بروز مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب یہ سلنڈرس بھی ناکافی ثابت ہونے لگے۔
چونکہ مالیگاؤں جنرل ہسپتال میں ناسک، اورنگ آباد سے سلنڈر بھر کر لانا مشکل مرحلہ ہے یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں شیوسینا نے مزید پانچ ڈیورا آکسیجن سلنڈر کی ضرورت پر توجہ دی اور پارٹی کے ایک وفد کی جانب سے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا گیا۔
مالیگاؤں شیوسینا یونٹ کی جانب سے سول ہسپتال کو پانچ ڈیورا آکسیجن سلنڈر دیا گیا - Dura oxygen cylinders
مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے زیادہ تر ہسپتالوں میں باہر کے علاقوں کے مریض زیر علاج ہیں اور اب شہر کے تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن سلنڈر کی کمی ہونے کی شکایت بڑھتی جا رہی ہے.
واضح رہے کہ ڈیورا سلنڈر امریکہ کا تیار کردہ آکسیجن سلنڈر ہے جسے چنئ کی چاٹ کمپنی کے ذریعہ بھارت درآمد کیا گیا ہے-
ایک ڈیورا آکسیجن سلنڈر کی خاصیت ہے کہ یہ اپنے اندر 25 جمبو سلنڈرس سمانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ ڈورا سلنڈر ری چارج لاگت کو بھی بچاتا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیف پرمود شکلا ، تعلقہ چیف سنجے دوسان ، میٹرو پولیٹن چیف شری رام مستری ، ڈپٹی میئر نلیش احر ، مستقل چیئرمین راجارام جادھاو ، راجیش گنگاوانے ، پرمود پاٹل ، انل پوار ، کھنڈو اوشائر ، سارنگ بورسے ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کشور ڈانگے موجودتھے.