وسیم رضوی نے الزام لگایا ہے کہ پرسنل لا بورڈ سیول معاملے میں شریعت کی بات کرتا ہے لیکن جب معاملہ سنگین جرم کا آتاہے، تب بھارتی آئین کی بات کرتا ہے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ دوہری پالیسی پرعمل پیرا: وسیم رضوی - وسیم رضوی
اپنے متنازع بیان کے لیے سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ بھارت میں دوہری پالیسی اپنا رہا ہے۔
waseem razwi
شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین رضوی نے کہا کہ علی گڑھ میں معصوم بچی کے ساتھ ہوئی درندگی کے لیے مسلم لڑکے کو اسلامی شریعت کے مطابق چوراہے پر گردن کاٹ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان پوری طرح سے شریعت پر عمل کرے یا پھر بھارتی آئن پر اپنا رخ صاف کرے۔
رضوی نے ایک لیٹر جاری کرکے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ملک میں شریعت قانون یا پھر بھارتی آئین پر اپنا رخ صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔