ہندو مہنت شنکراچاریہ سوامی سوروپ نند سروسوتی نے مرکز پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'مرکز ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بہانے عوام کو بے وقوف بنارہا ہے اور مرکز نے رام کی جائے پیدائش کے بجائے کہیں اور مندر بنانے کا فیصلہ کیا ہے'۔
میڈیا سے مخاطبت کے دوران انھوں نے کہا کہ 'مرکز نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ زمین کے آس پاس قبضہ کی گئی 67 ایکڑ زمین اس کے اصل مالکوں کو وہ لوٹا دے گا، یہاں تک کے اس نے رام کے جنم والے اصل مقام کی جگہ کہیں اور رام مندر تعمیر کرنے کا من بنالیا ہے'۔