اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شمس آباد: بیرونی افراد کا قیام، پاسپورٹ زیراکس لازمی

پولیس نے ہوٹلوں کے انتظامیہ کو واضح کیا کہ ہوٹل میں قیام کے خواہشمند بیرونی ممالک افراد کے لئے پاسپورٹ کی زیراکس اور مقامی افراد کے لئے آدھار کارڈ کی زیراکس لازمی قرار دی جائیں۔

By

Published : Jun 15, 2021, 1:56 PM IST

شمش آباد: بیرونی افرادکا قیام، پاسپورٹ زیراکس لازمی
شمش آباد: بیرونی افرادکا قیام، پاسپورٹ زیراکس لازمی

حیدرآباد کے شمس آباد میں واقع ہوٹلوں پر پولیس اور ڈی آرآئی کے عہدیداروں نے نظر رکھی ہے۔ ان عہدیداروں کا ماننا ہے کہ اسمگلنگ کرنے والے بیرونی ممالک کے افراد ان ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔

پولیس نے ہوٹلوں کے انتظامیہ کو واضح کیا کہ ہوٹل میں قیام کے خواہشمند بیرونی ممالک افراد کے لئے پاسپورٹ کی زیراکس اور مقامی افراد کے لئے آدھار کارڈ کی زیراکس لازمی قرار دی جائیں۔

بتایاجاتا ہے کہ ان ہوٹلوں میں بیرونی ممالک سے آئے افراد قیام کررہے ہیں جو اسمگلنگ کے ذریعہ سونا، منشیات اور بیرونی کرنسی بھارت کو منتقل کررہے ہیں۔

اس ماہ کی پانچ تاریخ کو افریقی ملک سے پہنچی دو خاتون مسافرین کے پاس سے 78 کروڑ روپئے مالیت کے 12 کیلو منشیات ضبط کی گئی تھیں۔ یہ ضبطی ڈی آر آئی عہدیداروں کی جانب سے کی گئی۔ عہدیداروں کو پتہ چلا کہ ان میں ایک خاتون نے شمس آباد ایرپورٹ کے حدود کی ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ یہ خاتون جس کا اپنا لگیج شمس آباد ایرپورٹ پر گم ہوگیا تھا کی واپسی کے لئے پہنچی تاہم اس پر شبہ ہونے پر اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس پوچھ گچھ میں سارے معاملہ کا علم ہوا۔ اس کے لگیج سے چار کیلو ہیروئین ضبط کی گئی۔ اسی سلسلہ میں ایک اور خاتون مسافر کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس خاتون مسافر کے پاس سے بھی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ہوٹلوں کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

پولیس، ان ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کی تفصیلات معلوم کررہی ہے۔ پولیس جلد ہی ہوٹل مالکین کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کرنے پر غور کررہی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details