کہا جا رہا ہے کہ کھانے کی دیگ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کا پتہ لوگوں کو نہیں چلا تھا جب کھانا کھانے کے بعد لوگوں کو قئے ہونے اور چکر آنے کی شکایت ہونے لگی تب لوگوں نے انتطامیہ کو اطلاع دی۔
شادی کے کھانے میں چھپکلی گری، 60 افراد بیمار - زہریلا کھانا
ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دمکا کے چندن پہاڑی گاؤں میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 60 افراد بیمار ہوگئے جنھیں فوراً علاج کے لیے سی ایچ سی جرمنڈی لے جایا گیا۔
زہریلا کھانا
زہریلا کھانا کھانے سے متاثر 60 مریضوں کو انتظامیہ کی مدد سے سی ایچ سی جرمنڈی علاج کے لیے لایا گیا۔ ان میں سے 40 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تالجھری تھانہ کے انچارج گگن مشرا نے بتایا کہ' انھیں اطلاع ملی تھی کہ گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لوگ فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ فوری طور پر فورس لے کر چندن پہاڑی گاؤں پہنچ گئے اور معاملہ کو سنبھال لیا۔