اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

قتل کا عادی مجرم گرفتار - کلنا علاقے

مشرقی بردوان کے کلنا علاقے سے پولیس نے سلسلہ وار قاتل شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص نے اب تک پانچ عورتوں کو اپنا شکار بنا چکا ہے۔

سریل کلر گرفتار

By

Published : Jun 3, 2019, 6:42 PM IST

Updated : Jun 3, 2019, 7:53 PM IST


پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کلنا علاقے میں چھاپہ ماری مہم کے دوران سریل کلر کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ چند مہینوں سے جاری سریل کلر کادہشت کا خاتمہ ہوگیا۔

پولیس نے کہاکہ سریل کلر کی شناخت قمرالزاماں سرکار کے طور پر ہوئی ہے۔وہ مرشدآباد ضلع کے رہہنے والا تھا۔چند ماہ قبل قمرالزاماں اپنی فیملی کے ساتھ کلنا کے گوال پاڑہ آگیا تھا۔قمرالزاماں سرکاریکے بعددیگرپانچ عورتوں کو مات کے گھاٹ اتارا ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ قمرالزاماں کی لائف اسٹائل مختلف تھی۔ وہ کبھی اپنے آپ کوریلوے کے ٹھیکہ داربتاتھاتوکبھی بجلی محکمہ کے غیرمستقل ملازم بتاتھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ وہ موٹرسائیکل پرگھومتارہتاتھا۔وہ پہلے عورتوں کے سر پر رڈ سے حملہ کرتاتھا۔قتل کرنے کے بعد گھر سے زیورات وغیر لے کر فرار ہو جاتا تھا۔پولیس کواس کی کافی مہینوں سے تلاش تھی۔

Last Updated : Jun 3, 2019, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details