اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

’شجاعت بخاری کا قتل سرکار کی ناکامی کا ثبوت‘ - عوام کا ردعمل

وادی کشمیر کے مشہور صحافی شجاعت بخاری کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

’شجاعت بخاری کا قتل سرکار کی ناکامی کا ثبوت‘

By

Published : Jun 14, 2019, 5:08 PM IST

یاد رہے کہ شجاعت بخاری کو 14 جون 2018 کو نا معلوم بندوق برداروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

’شجاعت بخاری کا قتل سرکار کی ناکامی کا ثبوت‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل کاظمی نے شجاعت کے قتل کو ’’سرکار کی ناکامی‘‘ سے تعبیر کیا۔

سہیل کاظمی نے شجاعت بخاری کو کشمیری عوام اور کشمیری سیاسی صورتحال کا صحیح ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کی نمائندگی ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کی۔

انکا کہنا تھا کہ شجاعت کی دوری سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ نا قابل تلافی ہے۔

دیکھئے اس حوالے سے سہیل کاظمی کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details