اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈاکٹر خلیق انجم کی ادبی خدمات پر قومی سیمینار

اترپردیش پریس کلب میں منشی نول کشور اسمارک سمیتی، لکھنؤ کے زہر اہتمام ڈاکٹر خلیق انجم شخصیت اور فن پر یک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔

ڈاکٹر خلیق انجم کی ادبی خدمات پر قومی سیمینار

By

Published : Mar 12, 2019, 10:52 PM IST

اس سمینار میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سراج اجملی نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلیق انجم ہمارے معروف ادیب ہیں اور ان کی کئی جہتیں ہیں۔

ڈاکٹر خلیق انجم کی ادبی خدمات پر قومی سیمینار

پروفیسر سراج اجملی نے خلیق انجم کی خدمات پر روشنی ڈال تے ہو ئے کہا کہ گجرال کمیٹی میں شامل ہوکر انھوں نے اردو ادب کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی۔

ان کی ادبی خدمات یہیں ختم نہیں ہو جاتی ، انہوں نے خطوط غالب کو نہ صرف چار جلدوں میں مرتب کیا بلکہ اس پر 250 صفحوں کا مقدمہ بھی لکھا۔

اس موقعہ پر مقالہ نگاروں نے مقالہ پیش کرکے ڈاکٹر خلیق انجم کے قد اردو ادب میں ان کی خدمات پر روشنی ڈال

ڈاکٹر خلیق انجم شخصیت و فن سیمینار میں مہمان خصوصی پروفیسر شارب ردولوی، مہمان اعزازی پروفیسر خان محمد عارف اور ابراہیم علوی، خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر خورشید جہاں نے پیش کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details