اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حسن پورہ کا چمکتا ستارہ - حسن پورہ

حال ہی میں منعقدہ نیٹ امتحانات میں ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ علاقے کے صہیب فاروق پیرزادہ نے 662 نمبرات حاصل کر کے ریاست کے کامیاب امیدواروں میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

صہیب فاروق پیرزادہ

By

Published : Jun 20, 2019, 1:53 PM IST

صہیب نے ایمس کے ایم بی بی ایس امتحان میں بھی ملکی سطح پراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایک منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

صہیب فاروق پیرزادہ

صہیب نے یہ کارنامہ انجام دیکر نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے اونچا کر لیا ہے۔ان کے والد پیشے سے ڈاکٹر ہیں جبکہ والدہ استانی ہیں۔

والدین جہاں ان کی اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں وہیں صہیب اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے اہل خانہ اور اساتذہ کے سر باندھتے ہیں۔

صہیب فاروق کا کہنا ہے کہ انسان اپنی محنت اور لگن سے ہر ناممکن چیز کو ممکن بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان کو پاس کرنے کے لیے وقت کا صحیح استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔ جبکہ ہر طالب علم کو اپنی منزل کا تعین کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details