سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سی ای بی آئی) نے این ڈی ٹی وی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اگلے دو برس تک اس کے بانیوں پرنو اور ان کی بیوی رادھکا رائے کو سرمایہ بازار تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔
معروف ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی پر سنہ 2017 میں کئی بلین کے قرضوں کے معاملے میں دھوکہ دہی کی شکایتیں ملیں، جس کے بعد اس پر سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ جانچ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں یہ کاروائی اہم مانی جارہی ہے۔