اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رشوت لیتے ہوئے ایس ڈی او گرفتار

پٹنہ سے آئی ہوئی ویجیلنس ٹیم نے گیا میں ایک ایس ڈی او کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے زمین تنازع کو حل کرنے کے لیے پانچ لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ڈی او لیتے ہوئے گرفتار

By

Published : Apr 26, 2019, 3:56 AM IST

بہار کے شہر گیا میں ویجیلنس ٹیم کے صدر نے ایس ڈی او سورج کمار سنہا کو جے ڈی یو رہنما سارم علی سے دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

ایس ڈی او لیتے ہوئے گرفتار

واضح رہے کہ ایس ڈی او کی رہائش گاہ پر شکایت کنندہ دو لاکھ روپے نقد لے کر پہنچے تھے، جبکہ سارم علی نے 16 اپریل کو پٹنہ میں ویجیلنس ٹیم کو اپنی شکایت درج کرائی تھی۔

یاد رہے کہ پورا معاملہ فروری 2018 کا بتایا جارہا ہے جہاں کسی زمین پر سے دفعہ 144 ہٹانے کے عوض پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایس ڈی او سورج کمار سنہا کو جمعرات کے دن شام کے وقت ان کے سرکاری رہائش گاہ سے رشوت کی رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

جے ڈی یو رہنما نے بتایا کہ وزیرگنج میں ایک زمین کے تنازع کو حل کرانے کے لیے ایس ڈی او نے پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا تھا، رشوت لے کر جیسے ہی سارم علی ایس ڈی او کی رہائش گاہ پر پہنچے، گرفتار کرنے کے فراق میں کھڑی ویجیلنس ٹیم نے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ ان کو پھنسایا جارہا ہے، انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details