جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کی مضافات میں ایک ٹیمپو ٹریلور گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے سرن کوٹ علاقہ کے ایک سلائی سینٹر کشش ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات سیر وتفریح کے لیے پیر کی گلی علاقے میں آئے تھے جہاں لال غلام نامی پہاڑی علاقے میں ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ابتدائی طور پر چار طالبات کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ باقی زخمیوں کو شوپیاں کے ضلع اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں کئی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقے میں زبردست کہرام ہے۔