اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گجرات راجیہ سبھا انتخابات: سپریم کورٹ سماعت کے لیے تیار - congres party

سپریم کورٹ گجرات میں دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دینے والی کانگریس کی عرضی پر بدھ کے روز سماعت کرے گی۔

sc-to-hear-congress-plea-against-ecs-decision-for-rajya-sabha-polls-on-wednesday

By

Published : Jun 18, 2019, 7:41 PM IST


گجرات کانگریس کے لیڈر پریش بھائی دھنانی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کے لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی دو سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی تعطیلی بنچ نے کہا: 'ہم عرضی پر سماعت کل کریں گے۔ یہ معاملہ اہم ہے۔'

مسٹر دھنانی کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے عرضی کی سماعت کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت کے لیے آئندہ روز کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مسٹر دھنانی نے اپنی عرضی میں کہا کہ اپنے سیاسی ایجنڈا پور اکرنے کے لیے بی جے پی اور انتخابی کمیشن اس طرح کی چال چل رہی ہے۔ یہ حقیقت میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details