اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کورونا مریضوں کے لیے بیڈز سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں - کووڈ 19 کیسز میں اچانک اضافے

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس بی آر گاوائی کے تعطیلاتی بینچ نے قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 کیسز میں اچانک اضافے کی وجہ سے دہلی حکومت کی فوری درخواست کا نوٹس لیا اور کہا کہ اس کی اپیل 27 نومبر کی بجائے جمعرات کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے ذریعہ سماعت کے لیے درج کی جائے۔

کورونا مریضوں کے لیے بیڈز سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں
کورونا مریضوں کے لیے بیڈز سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں

By

Published : Nov 10, 2020, 2:22 PM IST

سپریم کورٹ نے آپ حکومت سے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیےاپیل کی کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے 33 نجی اسپتالوں میں 80 فیصد آئی سی یو بیڈ محفوظ رکھے گی۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس بی آر گاوائی کے تعطیلاتی بینچ نے قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 کیسز میں اچانک اضافے کی وجہ سے دہلی حکومت کی فوری درخواست کا نوٹس لیا اور کہا کہ اس کی اپیل 27 نومبر کی بجائے جمعرات کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے ذریعہ سماعت کے لیے درج کی جائے۔

اس سے قبل 22 ستمبر کو ہائی کورٹ کے سنگل جج بینچ نے دہلی حکومت کے 12 ستمبر کے فیصلے پر روک لگ دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 33 بڑے نجی اسپتالوں کو 80 فیصد آئی سی یو بیڈز کورونا مریضوں کے لیے مخصوص کرنے کی درخواست کرنے سے دیگر صحت والے افراد کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

دہلی حکومت پہلے ہی سنگل جج کے اس حکم کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے چیلنج کرچکی ہے جس نے اسے 27 نومبر کو سماعت کے لئے درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ 22 ستمبر کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دہلی حکومت کے ذریعہ دائر اپیل کی سماعت کررہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details