اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی خواتین کمیشن نے نوکرانی کو رہا کرایا

دارالحکومت دہلی میں انسانی اسمگلنگ کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس پر روک لگانے کے لیے دہلی خواتین کمیشن سرگرم ہے۔

دہلی میں انسانی اسمگلنگ

By

Published : Jul 3, 2019, 10:34 AM IST

دہلی کے روہینی علاقے میں ایک 12 برس کی لڑکی سے نوکرانی کی طرح کام لیا جارہا تھا۔

دہلی میں انسانی اسمگلنگ

لڑکی ریاست آسام سے تعلق رکھتی ہے اور وہ دہلی میں اپنے بھائی کے ساتھ آئی تھی، جہاں اس کے سوتیلے باپ نے اسے ایک پلیسمینٹ ایجنسی کو فروخت کردیا تھا۔

گذشتہ مارچ کے مہینے میں دہلی کے شکورپور علاقے میں پلیس مینٹ ایجنسی سے یہاں لایا گیا جہاں اسے روہنی علاقے میں نوکرانی بناکر بھیج دیا گیا۔

محض 12 برس کی لڑکی سے گھر کے تمام کام کرائے گئے،اسے مارا پیٹا گیا،جلایا گیا اور اسے تین ماہ کمرے میں بند رکھا گیا۔

اتنا ہی نہیں لڑکی کو اس کے بھائی سے بات تک نہیں کرنے دی گئی، جب لڑکی یہ سب برداشت نہ کرسکی تو اس نے 6 جون کو فینائل پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

تیئس جون کو کسی نامعلوم شخص نے اس کی اطلاع دہلی خواتین کمیشن کو دی، جس کے بعد کمیشن کے ارکان فوراً اسپتال پہنچے اور اس لڑکی کے بدن پر مارپیٹ کے نشان دیکھ کر اس کا بیان درج کرایا۔

بیان درج ہونے کے بعد پولیس میں آیف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور لڑکی کو شیلٹر ہوم روانہ کردیا گیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے اس تعلق سے دہلی پولیس کو نوٹس بھیج کر 4 جولائی تک جواب مانگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details