اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیلانگ پہنچے پولیس کمشنر راجیو کمار - پولیس کمشنر راجیو کمار

شاردا چٹ فنڈ کیس میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کولکاتا کے پولیس کمشنر راجیو کمار شیلانگ پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان سے تفتیش میں تعاون کرنے کو کہا تھا۔

شیلانگ پہنچے پولیس کمشنر راجیو کمار

By

Published : Feb 9, 2019, 1:40 PM IST

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) آج پولیس کمشنر راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ کیس میں پوچھ گچھ کرنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شاردا چٹ فنڈ کیس کے پیش نظر ثبوتوں کو ضائع کرنے میں ان کے کردار کو لے کر سوال کرے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کمشنر راجیو کمار شیلانگ پہنچ چکے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی ان سے شیلانگ میں کسی خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کرے گی، راجیو کمار کے ساتھ تین دیگر آئی پی ایس افسران بھی شیلانگ ان کے ساتھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کولکاتہ پولیس کمشنر 'شاردا چٹ فنڈ' سے جڑے معاملوں کی جانچ میں سی بی آئی کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں، حالانکہ سپریم کورٹ نے یہ واضح بھی کردیا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق، سی بی آئی کے ممکنہ سوالات کے پیش نظر راجیو کمار نے پہلے ہی تیاری کرلی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولکاتہ پولیس کے سینیئر افسران نے اسٹیٹ کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے مشترکہ طور تقریباً 100 سوالات کی ایک ایسی فہرست تیار کی تھی جو سی بی آئی کے افسران راجیو کمار سے پوچھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے راجیو کمار پر شاردا چٹ فنڈ کیس کے ثبوت ضائع کرنے کا الزام عائد کیا ہے، سپریم کورٹ میں سی بی آئی نے الزام عائد کیا کہ گھوٹالہ کی ایس آئی ٹی جانچ کے قائد رہے راجیو کمار نے الیکٹرانک ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ انہوں نے جو دستاویزات ایجنسی کو سونپے ان میں کچھ 'چھیڑ چھاڑ' کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چندوسی کے رہنے والے راجیو کمار بنگال کے سنہ 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، جبکہ اس وقت وہ کولکاتہ کے پولیس کمشنر ہیں،ا ور انہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ان کے والد آنند کمار چندوسی کے ایس ایم کالج میں پروفیسر تھے، راجیو کمار نے اسی کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی، اور راجیو کمار یوپی کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر ہیں، لیکن فی الحال کئی برسوں سے بنگال میں تعینات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details