اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سنجے دت انتخابات لڑیں گے؟ - سنجے دت

سنجو بابا نے سنہ 2009 میں اس وقت کی وزیراعلیٰ مایاوتی کو جادو کی جھپّی دینے کی بات کہی تھی اور ان کے اس بیان پر سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔

سنجے دت

By

Published : Mar 18, 2019, 10:31 AM IST

ایساخیال کیا جارہا ہے کہ فلم اسٹار منّا بھائی ایم بی بی ایس اب 10 برس کے بعد سائیکل پر سوار ہوکر غازی آباد سے انتخاب لڑیں گے۔

بالی وڈ کے معروف اداکار اور سماجوادی پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری سنجے دت ایک بار پھر سے سماجوادی پارٹی میں شامل ہو سکتےہیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ وہ عام انتخابات میں اترپردیش کے مغربی شہر غازی آباد پارلیمانی حلقے سے الیکشن بھی لڑسکتےہیں۔

واضح رہے کہ وہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سنہ 2009 میں بھی سنجے دت نے لکھنؤ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ممبئی بم دھماکوں میں قصوروار پائے جانے کے بعد سپرریم کورٹ نے ان کی امیدواری کو خارج کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اس وقت امرسنگھ انہیں سماجوادی پارٹی میں لیکر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سنہ 2014 میں غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمان جنرل وی کے سنگھ نے جیت درج کی تھی اور انہوں نے کانگریس کے رہنما راج ببر کو شکست دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details