اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ثنا نیاز نے اردو میڈیم سکول میں ٹاپ کیا

پرانی دہلی کے جامع مسجد علاقے میں سرکاری سکول کی طالبہ ثنا نیاز اردو میڈیم میں نمایا کارکردگی ادا کرنے کے بعد کہا کہ اب آئی اے ایس بننا چاہتی ہیں۔

ثنا نیاز نے اردو میڈیم سکول میں ٹاپ کیا

By

Published : May 3, 2019, 12:17 AM IST

سی بی ایس سی نے آج بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اس بار بھی حسب معمول لڑکیوں نے ہی سبقت حاصل کی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پرانی دہلی کی جامع مسجد علاقے میں سرکاری سکول کی طالبہ ثنا نیاز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 فیصد نمبر حاصل کیے۔

ثنا نیاز نے اردو میڈیم سکول میں ٹاپ کیاثنا نیاز نے اردو میڈیم سکول میں ٹاپ کیا

واضح رہے کہ جامع مسجد نمبر 2 سکول کی طالبہ ثنا نیاز نے انگلش میں 96 اردو میں 98 تاریخ میں 100 پول سائنس میں 96 ہوم سائنس میں 98 اور سماجی سائنس میں 98 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا نیاز نے بتایا کیا کہ 'دسویں کے امتحان میں بھی 89 فیصد نمبر حاصل کیے تھے، اس لیے انہیں یقین تھا کہ وہ اس بار بھی اسکول میں پہلا مقام حاصل کریں گی'۔

ثنا نے اپنی کامیابی سے متعلق کہا کہ اگر کسی کو کامیاب ہونا ہے تو اسے کم سے کم آٹھ گھنٹے پڑھائی کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ نظام الاوقات بنا کر اپنی تیاری کیا کرتی تھیں، اب وہ مستقبل میں یو پی ایس سی حصہ لینا چاہتی ہیں، اور آئی اے ایس بن کر اپنے والدین کو تحفہ دینا چاہتی ہیں۔

ثنا نے اپنی کامیابی کے پیچھے اپنے والدین اور اپنی بڑی بہن کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ کا اہم کردار بتایا، جبکہ ثنا کی والدہ اسما پروین نے بھی اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت محنت سے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا ہے اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ایک دن آفیسر بن کر ہمارا نام روشن کرے۔

خیال رہے کہ سنہ 2017 میں ثنا کی بڑی بہن عمرہ نیاز نے بھی جامع مسجد نمبر 2 سکول میں 94 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details