بھائی جان کے لقب سے مشہور بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'بھارت' کا ایک اور پوسٹر ریلیز ہوگیا۔ اس فلم میں وہ ایک نئے انداز اور کردارمیں نظر آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ قدر بوڑھے بھی دکھا ئی دے رہے ہیں۔
اس پوسٹر میں سلمان خان حب الوطنی کے نیوی کے یونیفارم کے لُک میں نظر آتے ہیں، جس میں ان کو مونچھوں اور ایویئٹر کے ساتھ جبکہ کترینہ کیف کو دیسی لباس میں دکھایا گیا ہے۔
علی عباس ظفر کی ہدایت کاری والی فلم 'بھارت' کا سلمان خان کا ایک اور 'لُک' جاری ہوا ہے، خود سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ لکھا ہے کہ 'جتنے بال میرت سر اور داڑھی میں ہیں، اس سے کہیں زیادہ رنگین میری زندگی رہی ہے'۔
سلمان خان اپنے ٹوئٹر اکانٹ میں دسری جگہ لکھتے ہیں کہ 'جوانی میری دیوانی تھی'۔ جو کہ سماجی سائٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔