بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ ہدایت کار راجکمار گپتا بلیک ٹائیگر کے نام سے مشہور بھارتی جاسوس رویندر کوشک کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تھریلر فلم ہوگی، جو بھارتی تاریخ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ راج کمار گپتا تقریباً پانچ سالوں سے رویندر کوشک کی زندگی پر تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ فلم رویندر کوشک کے اچیومنٹس اور وراثت پر مبنی ہوگی۔