اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'فلم 'بھارت' کے کردار کے لیے سخت محنت کی' - سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ’بھارت ‘ پانچ جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ’بھارت ‘ پانچ جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

'بھارت کے کردار کے لئے سخت محنت کی'

By

Published : May 5, 2019, 8:33 PM IST

اداکارہ کٹرینہ کیف نے فلم ’بھارت‘ میں اپنے کردار کےلئے سخت محنت کی ہے۔
سلمان خان کٹرینہ کیف اور ہدایت کار علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پر لائو چیٹ کےذریعہ فلم کو پروموٹ کیا۔
ایک یوزر میں کٹرینہ سے پوچھا کہ بھارت کےلئے انہوں نے ’کمد رینا‘ کے کردار میں ڈھلنے کےلئے کس طرح سے تیاری کی۔اس سوال پر انھوں نے بتایا کہ،’’انکے پاس خود کو تیار کرنے کےلئے صرف دو مہینے کا وقت تھا۔اور انھوں اس کردار کے لئے سخت محنت کی۔
مذکورہ فلم 1975سے 1990 کے دوران واقعات پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ فلم بھارت کےلئے پرینکا چوپڑا کو پیش کش کی گئی تھی لیکن نک جونس کے ساتھ شادی کی وجہ سے پرینکا نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد یہ فلم کٹرینہ کیف کی جھولی میں آگئی۔
فلم بھارت کورین فلم ’این اوڈ ٹو مائی فادر‘ کی ہندی ریمیک ہے۔اس فلم میں سلمان 18سے 70سال تک کی عمر کے شخص کا کردار دا کرتے نظر آئیں گے۔اس میں سلمان کٹرینہ کے علاوہ دشا پٹانی،جیکی شراف اور سنیل گروور جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details