اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اتوار کو ایک تقریب میں 'ٹرمپ ہائٹس' کے نام سے ایک نئی بستی بنانے کے قرار داد کے ساتھ اس کا سنگ بنیاد رکھا۔
نتن یاہو نے کہا کہ گولان پہاڑی علاقے پر اسرائیل کے غلبہ کے اعتراف کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے احترام میں 'ٹرمپ ہائٹس' نامی نئی بستی کی تعمیر کی جائے گا۔
نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اسرائیل کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا، 'آج کا دن تاریخی ہے'۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین بھی موجود تھے، فریڈمین نے 'ٹرمپ ہائٹس' کی تعمیر کی تعریف کرتے ہوئے اسے درست قدم ٹھہرایا ہے۔
واضح رہے کہ نئی بستی کی تعمیر کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے، لیکن اسرائیل، امریکہ کے قومی پرچم کے ساتھ ٹرمپ کے نام والی ایک دیوار کا افتتاح کیا گیا۔