اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سادھوی پرگیہ سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - پرچہ نامزدگی

ریاست مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی نشست سے بھارتی جنتا پارٹی کی امیدوار سادھوی پگیہ سنگھ ٹھاکر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

سادھوی پرگیہ سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

By

Published : Apr 23, 2019, 5:12 AM IST

سادھوی پرگیہ سنگھ کے مدمقابل کانگریس کے تجربہ کار رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ ہیں۔

میڈیا نے جب سادھوی سے ہمینت کرکرے کے بارے میں پوچھا کہ 'آپ ہیمنت کرکرے کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جس نے آپ کو گرفتار کیا تھا۔

اس سوال کے جواب میں سادھوی نے کہا کہ 'میں ممبئی حملے میں مارے گئے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے شہید نہیں ہوئے ہیں'۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ کی قلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ کی موٹر سائیکل ہی موقع واردات سے برآمد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا ممکن ہوسکا تھا، اور بعد میں ہیمنت کرکرے نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

الیکشن کمیشن سے شکایت کے بعد مالیگاؤں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کچھ لوگ 'سنیاسی' سے ڈرتے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی طرف سے مالیگاؤں بلاسٹ کیس کی کلیدی ملزم سادھوی پرگیہ کو امیدوار بنائے جا نے کے بعد بھوپال پارلیمانی سیٹ سرخیوں میں ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھا کر کو کانگریس کے امیدوار اور سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سادھوی نے کہا کہ ' ممبئی حملے میں مارے گئے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کو شہید نہیں مانتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کچھ لوگ سادھوی، اور سنیاسی سے ڈرتے ہیں، اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ سادھوی پرگیہ کیا دگ وجے سنگھ کو اس انتخابات شکست دے پائیں گی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details