ریاستی دارالحکومت بنگلور میں مسلم اکثریتی اسمبلی شیواجی نگر میں کانگریس اور جے ڈی ایس کی ریلی منعقد ہوئی، حالانکہ کہ اس پروگرام کا مقصد جے ڈی ایس کے کارکنان کو الیکشن کی تربیت دینا تھا، جبکہ دوسری جانب اس پروگرام کو دو پارٹیوں کے اتحاد کا مشترکہ مظاہرہ قرار دیا جارہا ہے۔
کرناٹک: سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا - سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا
ریاست کرناٹک میں کانگریس، جے ڈی ایس کی مشترکہ ریلی میں دعویٰ کیا گیا کہ لوک سبھا انتخابات میں سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا۔
![کرناٹک: سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2899005-880-e1afba76-ac23-4600-83c4-7e301a78404a.jpg)
سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا
سیاسی اتحاد ضرور رنگ لائے گا
پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں نے برسراقتدار حکومت کے متعدد عوام مخالف پالیسیوں کی مذمت کی اور کہا کہ اب مودی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے، اور یہ عظیم اتحاد اس فستائی و ظالم حکومت کو اکھاڑ پھینکے گا۔
اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان سینکڑوں تعداد میں شریک رہے، جس میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔