اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وینزویلا بحران: روس امریکہ، مشاورت کے لیے تیار

روس کے وزیرخارجہ نے فون پر امریکی وزیرخارجہ سے کہا کہ وہ روس وینزویلا کے بحران پر مشاورت کے لیے تیار ہیں۔

روس امریکہ، مشاورت کے لیے تیار

By

Published : Mar 3, 2019, 11:15 AM IST

روس کے وزیرخارجہ سیرگئی لاروف نے فون پر بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے کہا کہ روس وینزویلا کے بحران پر مشاورت ہونی چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی تجاویز کا احترام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے وینزویلا پر دو طرفہ مشاورت کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس پر غور کیا گیا اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود اصولوں کا احترام کرنا ضروری ہے کیونکہ وینزویلا کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مسٹر لاروف اور مسٹر پومپیو شام، افغانستان اور کوریا پرا علیٰ سطح کی مشاورت جاری رکھنے کے لیے بھی متفق ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details