رمضان کے ایام میں اگر دسترخوان پر روح افزا کا شربت نہ ہو تو افطار میں لطف نہیں آتا، شربت روح افزا ہمدرد کا خاص پروڈکٹ ہے جس کی مانگ پورے ملک میں ہے۔
ہمدرد معروف پروڈکٹ کے مارکیٹ میں دوبارہ آنے کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
لوگوں کی بے قراری اور گرمی کی شدت اور رمضان کے پیش نظر 'ہمدرد' کمپنی نے باضابطہ بیان جاری کیا ،ہے جس میں انھوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ بہت جلد ہر دلعزیز 'روح افزا' مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
روح افزا مارکیٹ میں پھر سے آئے گا اطلاع کے مطابق خام مال کی کمی کی وجہ سے کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور کمپنی کو پروڈکشن بند کرنے کے لیے سوچنا پڑا، لیکن اپریل مہینے سے اس کے پروڈکشن پر کام بہت تیزی کے ساتھ شروع ہو گیا ہے اور آئندہ ہفتہ تک پورے ملک میں روح افزا پہلے کی طرح ہی دستیاب ہو جائے گا۔
مارکیٹ سے روح افزا کے غائب ہونے کے بعد اس طرح کی خبریں بہت تیزی کے ساتھ پھیلی تھیں کہ ہمدرد کمپنی کے مالکان کے درمیان آپس میں کچھ نا اتفاقی ہوگئی ہے جس کا اثر اس مشروب کے پروڈکشن پر پڑا ہے، لیکن کمپنی کے بیان نے ان باتوں کو محض افواہ قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی واضح کر دیا ہے کہ روح افزا ایک بار پھر گھر گھر بہ آسانی پہنچ سکے گا۔
روح افزا مارکیٹ میں پھر سے آئے گا ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کمپنی کے چیف سیلس اور مارکیٹنگ افسر منصور علی خان کا فون پر بات کی تو انھوں بتایا کہ نومبر 2018 میں روح افزا کا پروڈکشن بند ہوا تھا اور اب یہ پروڈکشن تیزی کے ساتھ شروع ہو گیا ہے، منصور علی خان کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کے آس پاس پروڈکشن کا کام دوبارہ شروع ہو گیا اور آئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی سبھی دکانوں پر یہ مشروب بہ آسانی دستیاب گا۔
واضح رہے کہ روح افزا کی کمپنی 'ہمدرد' کے بانی حکیم عبدالمجید تھے۔
سنہ 1900 میں یونانی طریقہ سے علاج کے لیے حکیم عبدالمجید نے یہ دواخانہ قائم کیا تھا، اور کم وقت میں ہی یونانی دوائیں مشہور ہونے لگیں۔
روح افزا مارکیٹ میں پھر سے آئے گا شروعاتی دور میں ہی گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس دلانے کے مقصد سے حکیم صاحب نے ایک خاص دوا تیار کی اور یہ اتنی مشہور ہوئی کہ لوگ مشروب کی شکل میں اس کا استعمال کرنے لگے، اس کی شہرت دیکھ کر سنہ 1907 میں اسے مشروب کی شکل میں بڑے پیمانے پر بازار میں فروخت کیا جانے لگا، اس مشروب کا نام 'روح افزا' رکھا گیا جس نے حکیم عبدالمجید کی قسمت بدل دی۔
پرانی دہلی کی گلی قاسم جان سے نکل کر حکیم عبدالمجید نے 'روح افزا' کے لیے ایک فیکٹری بنائی اور پھر اس کا پروڈکشن شروع ہوگیا، اس کے ساتھ ہی 'ہمدرد لیباریٹری' کے نام سے کمپنی بھی شروع ہو گئی، پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہمدرد برانڈ اور روح افزا دونوں کو لوگ پسند کرنے لگے۔