رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوگیا ہے، لیکن بھارتی بازاروں سے اس بار جس چیز کو سب سے زیادہ یاد کریں گے وہ گرمیوں میں ہر گھر کی پیاس بجھانے والا مشہور شربت روح افزا ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے روح افزا بازار سے غائب ہے۔
اس برس رمضان المبارک کا آغاز سب سے زیادہ گرم مہینہ مئی میں ہوا ہے۔ اور گرمیوں میں ہر گھر میں رہنے والا مشہور شربت روح افزا ہے جو گزشتہ کئی مہینوں سے بازار سے غائب ہوگیا ہے۔
بازار میں قیاس آرائیاں ہیں کہ اسے بنانے والی کمپنی 'ہمدرد'کے مالکان کے درمیان اختلاف کی وجہ سے روح افزا کا پروڈکٹ اثر انداز ہوا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں کمپنی کا کچھ اورہی کہنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے روح افزا گرمیوں میں سب سے پسندیدہ شربت رہا ہے، لیکن اس بار جب لوگ بازار میں روح افزا خریدنے پہنچے تو انہیں خالی ہاتھ واپس آنا پڑا، جبکہ خود دوکاندار بھی روح افزا کا اسٹاک کمپنی کی طرف سے ہی نہیں ملنے کی بات تسلیم کررہے ہیں۔
حالانکہ اس معاملے میں کمپنی نے کسی تنازع سے بھی انکار کیا ہے۔