اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اسکول منیجر سے تاوان کا مطالبہ - تاوان

ریاست اترپردیش میں پولیس نے اسکول مینیجر سے تاوان کی مانگ کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ہے۔

اسکول منیجر سے تاوان کا مطالبہ، ایک شخص گرفتار

By

Published : Jul 1, 2019, 6:05 PM IST

بارہ بنکی پولیس نے تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کے قبضہ سے موٹر سائکل، موبائیل اور 2 سم کارڈز برآمد کرلئے۔ اس کامیاب کاروائی پر ایس پی کی جانب سے پولس ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول منیجر سے تاوان کا مطالبہ، ایک شخص گرفتار

تفصیلات کے مطابق 24 جون کو دی ماڈرن اکیڈیمی انٹرکالج کے منیجر راکیش کمار ورما کے موبائیل فون پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں 2 لاکھ روپئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور نہ دینے پر اسکول کی بس کو نقصان پہنچانے اور خاندان کو ختم کردینے کی دھمکی دی گئی۔ مسیج میں پولیس کو دھمکی کی اطلاع نہ دینے کی بات بھی کی گئی۔

بعدازاں راکیش ورما نے دھمکی موصول ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔

اطلاع کے بعد کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی شناخت ابھینو ورما عرف روی کی حیثیت سے کی گئی۔ پولس نے اس کے قبضہ سے موبائیل کے علاوہ 2 سم برآمد کئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details