اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'رمضان کا آخری عشرہ پورے مہینے کا نچوڑ ہے' - آخری عشرہ

ماہ رمضان اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، اس مہینے کی برکتوں کے حوالے ہمارے ای ٹی وی بھارت کی جمعیت اهلحدیث ہریانہ کے ناظم مولانا عبدالرحمن سلفی سے خصوصی بات چیت

ماہ رمضان اپنے اختتام کی جانب رواں

By

Published : May 28, 2019, 11:28 PM IST

مولانا عبدالرحمن سلفی نے بتایا کہ رمضان کا مہینہ عالم انسانیت اور خاص کر مسلمانوں کیلئے تربیت، تزکیہ، تطہیر اور خوف خدا پیدا کرنے کا مہینہ ہے۔اسی مہینہ میں اللہ رب العزت نے پوری انسانیت کے لیے قرآن مجید کو نازل فرمایا۔

ماہ رمضان اپنے اختتام کی جانب رواں

انہوں نے مزید بیان کیا کہ رمضان المبارک میں مسلمان اس لیے زکوٰۃ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس مہینے میں ثواب کئی گنا برھ جاتا ہے۔زکوٰۃ کی ادائیگی نہ صرف مال کو پاک صاف کرتی ہے بلکہ اس کا نظام غربت کے خاتمے کے لیے ایک عظیم تحریک ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ رمضان کا آخری عشرہ گویا پورے مہینے کا نچوڑ ہے کیونکہ آخری عشرہ میں شب قدر ہوتی ہے جس میں ایک رات میں عبادت کرنے کا ثواب ہزار مہینوں کے برابر ہے اور صدقۃ الفطر بھی آخری عشرہ میں ادا کیا جاتا ہے۔

جس کے دو فائدے شریعت میں بیان کیے گئے ہیں پہلا فائدہ روزہ داروں سے جو چھوٹی موٹی خطائیں سرزد ہوجاتی ہیں صدقۃ الفطر ان کو پاک کرنے کا سبب بن جاتا ہےاور دوسرا مسکینوں اور غریبوں کی اس کے ذریعے کفالت ہوجاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details