اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بائک ریلی کا انعقاد - گریز میں سیاحت کو فروغ

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں موٹر سائیکلسٹ کلب 'لیجنڈ رائیڈرز' نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے بائک ریلی کا اہتمام کیا۔

گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بیک ریلی کا انعقاد

By

Published : Jun 17, 2019, 10:54 PM IST

اس ریلی میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 40 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بیک ریلی کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ضلع انتظامیہ نے ہری جھنڈی دکھا کر انہیں سرحدی تحصیل گریز کی طرف روانہ کیا۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد جموں وکشمیر بالخصوص ضلع بانڈی پورہ میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے آج ایک موٹر سائیکل ریلی کو گریز وادی کی طرف روانگی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز حسین نے بانڈی پورہ میں سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں کی ستائش کی۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ضلع میں برانڈ ایمبسڈر بن کر یہاں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنائیں۔

ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر ایس ایس پی،چیف میڈیکل افیسر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details