دس برس کی ایک طویل مدت کے بعد 'رحمانی 30' کے پِری میڈیکل ٹیسٹ کے مقابلہ جاتی امتحان میں طلبا وطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپنے قیام کے دس برس کی مدت میں 'رحمانی 30' نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
فہد رحمانی، سی ای او رحمانی30 پِری میڈیکل ٹیسٹ سنہ2019 کے مقابلہ جاتی امتحان میں 'رحمانی 30' کے 90 میں 83 طلبا وطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ دوسری جانب انجینیئرنگ کے جے ای ای مِنس میں یہاں کے 92 فیصد بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
رحمانی30 میں بھارت کے تمام حصوں سے بچے پِری میڈیکل ٹیسٹ اور انجینیئرنگ کی تیاری کے لیے آتے ہیں۔
واضح رہےکہ مستقبل رحمانی30 کا ارادہ صحافت میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کا ہے۔
رحمانی 30 سول سروسز کی تیاری کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، ادارے کے سی ای او فہد رحمانی نے بتایا کہ بہت جلد اسے عملی جامہ نہ پہنایا جائے گا
پٹنہ میں 10 برس قبل قائم ہوئے 'رحمانی30' کے طلبا نے گزشتہ دس برس میں سب سے بہتر نتائج امسال حاصل کیے ہیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور بہار، اڑیسہ، جھاڑکھنڈ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے خواب شرمندہ تعبیر ہورہے ہیں۔
ان کا خواب تھا کہ بھارتی مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا ہو اور خود اعتمادی سے لبریز ہوکر مسلمان بچے تمام بڑے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوں، اور سماج و ملت میں اپنا خاص مقام پیدا کریں۔