اردو

urdu

By

Published : May 9, 2021, 8:31 PM IST

ETV Bharat / briefs

ریٹائرڈ آئی پی ایس ہمایوں کبیر ممتابنرجی کی کابینہ کا حصہ ہوں گے

سیاست کی دنیا میں پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ قدم رکھنے والے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر کو ممتابنرجی کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Mamta
Mamta

پیر کو راج بھون میں صبح گیارہ بجے ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل وزراء حلف لیں گے۔

ممتا بنرجی کی نئی حکومت اور کابینہ میں کل 47 وزراء ہوں گے جن میں چند جونیئر وزراء بھی ہو سکتے ہیں اور ان میں ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر بھی شامل ہیں۔

سیاست کی دنیا میں پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ قدم رکھنے والے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر کو منتا ببرجی کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے چہروں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر منوج تیواری، ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر، اندرا نیل سین، رنتا دے ناگ کے نام قابل ذکر ہیں۔

خبر ہے کہ انہیں کھیل وزیر بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اس کے علاوہ ہمایوں کبیر کو بھی اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ یہ ابھی قیاس آرائی ہے۔ کل ہی اس کی تصدیق ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بنگلہ فلموں سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والے نومنتخب رکن اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ وہ کون ہو سکتا ہے اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قابل از وقت ہوگا۔

دو مرتبہ وزیر خزانہ رہ چکے ماہر معیشت امت مترا کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھر وزیر خزانہ بنایا جانا طے ہے لیکن کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ ورچوئل حلف لیں گے۔

براتا باسو بھی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے وہ بھی ورچوئل حلف برداری کا حصہ بنیں گے۔

ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل ہونے والے ممکنہ وزراء کے نام :فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی، سبرتو مکھرجی، اروپ را، اروپ بسواس، چندریما بھٹاچاریہ، بی ہنسدا، مولائی گھٹک، سجیت باسو، جیوتی پریہ ملک، امت مترا، براتا باسو، اکھل گور، سومن مہامترا، سپن دیب ناتھ، شوبھن دیب ناتھ غلام ربانی، آخرالزماں، جاوید احمد جان، صدیق اللہ جان اور مانش بھوئنا ہیں۔

اس کے علاوہ نئے چہروں میں ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر، کرکٹر منوج تیواری، اندرا نیل سین اور رنتا دیب ناگ شامل ہیں۔


غور طلب ہے کہ امت مترا اور براتا باسو کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں سے ہی حلف لیں گے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات میں 213 سیٹوں کی بدولت مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے۔

گزشتہ پانچ مئی کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائی۔

اس کے چھ اور سات مئی کو نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کاعمل مکمل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details