اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عام انتخابات: لوک سبھا پہنچنے والے مسلم اراکین پارلیمنٹ - مسلم اراکین پارلیمانی

گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں زیادہ مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Muslim MP

By

Published : May 24, 2019, 8:30 PM IST

Updated : May 24, 2019, 11:40 PM IST


رواں عام انتخابات میں مجموعی طور پر ملک بھر سے 26 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہیں اور وہ منتخب ہو کر لوک سبھا پہنچے ہیں۔

سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات میں 23 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

سنہ 2014 کے الیکشن میں ریاست اترپردیش سے کوئی مسلم امیدوار منتخب نہیں ہوا تھا، ضمنی انتخابات ایس پی سے تبسم حسن نے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں الیکشن میں اترپردیش کے چھ مسلم امیدوار کامیاب ہو کر لوک سبھا پہنچے ہیں۔

اترپردیش کے بعد سب سے زیادہ پانچ مسلم امیدوار مغربی بنگال سے لوک سبھا پہنچے ہیں، ان میں سے چار کا تعلق ترنمول کانگریس اور ایک کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ اور جموں و کشمیر کے تین تین مسلمان لوک سبھا پہنچے ہیں۔

ریاست بہار اور آسام سے دو مسلم امیدوار پارلیمان پہنچے ہیں۔ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور پنجاب سے ایک ایک مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین نے لگاتار چوتھی بار حیدرآباد پارلیمانی حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے امتیاز جلیل سید رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے لکشدیپ سے اس بار نیشلسٹ کانگریس پارٹی سے محمد فیصل پی پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بی جے پی رواں الیکشن میں چھ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، لیکن ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔

حکمراں اتحاد کی جانب سے صرف ایک مسلم امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے بہار کے کھگڑیا پارلیمانی حلقے سے چودھری محبوب علی قیصر منتخب ہوئے ہیں۔

لوک سبھا کے لیے سب سے زیادہ مسلم امیدوار 1980 میں منتخب ہوئے تھے۔ آزاد بھارت میں اولین الیکشن 1952 میں 25 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اترپردیش سے منتخب ہونے والے مسلم اراکین
⦁ سہارنپور پارلیمانی حلقے سے بی ایس پی کی طرف سے حاجی فضل الرحمن
⦁ سنبھل پارلیمانی حلقے سے ایس پی کی طرف سے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق
⦁ مرادآباد پارلیمانی حلقے سے ایس پی کی طرف سے ایس ٹی حسن
⦁ رامپور پارلیمانی حلقے سے ایس پی کی طرف سے اعظم خان
⦁ امروہہ پارلیمانی حلقے سے بی ایس پی کی طرف سے کنور دانش علی
⦁ غازی پور پارلیمانی حلقے سے بی ایس پی کی طرف سے افضال انصاری

مغربی بنگال
⦁ بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی طرف سے نصرت جہاں روحی
⦁ مرشدآباد پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی طرف سے ابو طاہر خان
⦁ جانگی پور پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی طرف سے خلیل الرحمان
⦁ مالدہ جنوب پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی کی طرف سے ابوہاشم خان چودھری
⦁ الوبیریا پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی طرف سے ساجدہ احمد

جموں و کشمیر

⦁ سرینگر پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ
⦁ اننت ناگ پارلیمانی حلقے سے این سی کے حسنین مسعودی
⦁ بارہمولہ سے این سی کی طرف سے محمد اکبر لون

کیرالہ
⦁ الافوزا پارلیمانی حلقے سے سی پی آئی ایم کی طرف سے اے ایم عارف
⦁ ملاپورم پارلیمانی حلقے سے انڈین مسلم لیگ کی طرف سے پی کے کنہالی کوٹکی
⦁ پونائی حلقے سے انڈین مسلم لیگ کی طرف سے ای ٹی محمد بشیر

بہار
⦁ کھگڑیا حلقے سے لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے چودھری محبوب علی قیصر
⦁ کشن گنج حلقے سے کانگریس کی طرف سے ڈاکٹر محمد جاوید

آسام
⦁ باربیٹا حلقے سے کانگریس کی طرف سے عبدالخلیق
⦁ دھبری پارلیمانی حلقے سے اے آئی یو ڈی اے ایف سے بدرالدین اجمل

حیدرآباد سے اسدالدین اویسی، پنجاب کے فرید کوٹ سے کانگریس کے محمد صادق، مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل، تمل ناڈو کے رامناتھن پورم پارلیمانی حلقے سے انڈین مسلم لیگ کی طرف سے کے نواسکانی منتخب ہو کر پارلیمانی پہنچے ہیں۔

Last Updated : May 24, 2019, 11:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details