اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

روس اور ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں - روس و ایران پر پابندی

امریکہ میں سینیٹ اراکین نے ٹرمپ سے روس اور ایران پر پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

روس اور ایران کے سربراہان

By

Published : May 21, 2019, 3:11 PM IST

امریکہ کے ممبران پارلیمان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو لکھے ایک خط میں درخواست کی ہے کہ شام میں ایران اور روس کی سرگرمیوں پر امریکہ کے مخالفین پر پابندیوں کے ذریعے مقابلہ کرنے کے ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے ) کو مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام میں سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران اور روس پر دباؤ بڑھائیں۔

امریکہ کو ایران کے حزب اللہ اور دیگر شدت پسند گروپز کی حمایت کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنی چاہیے اور ساتھ ساتھ شام کے سفاک اسد حکومت کے لیے روس کی حمایت کے خلاف بھی یہ کوشش کی جانی چاہیے۔

ہم امریکہ کے مخالفین سے پابندیوں کے ذریعے مقابلہ کرنے کے ایکٹ (سی ایس اے ٹی ایس اے) کے مکمل نفاذ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

تمام اراکین نے شام میں شدت پسندوں اور امریکی مخالفین کی وجہ سے پیداہونے والے خطر ات پر تشویش کا اظہار کیا اور صدر سے انتہا پسند کی موجودگی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی، اور ساتھ ہی اسرائیلی سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور یہودیوں کو علیٰحدہ کرنے اور کمزور کرنے کے بین الاقوامی کوششوں کی مخالفت جاری رکھنے کی درخواست کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details