اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وادی میں ہڑتال، عام زندگی بری طرح متاثر

وادی کشمیر میں بند کے دوسرے دن بھی ہڑتال کے سبب، عام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

وادی میں ہڑتال کی کال عام زندگی مفلوج

By

Published : May 25, 2019, 11:51 AM IST

Updated : May 25, 2019, 3:29 PM IST

ریاست جموں و کشمیر میں جمعرات کی دیر رات عسکریت پسند تنظیم انصار غزوۃ الہند کے کمانڈر ذاکر موسیٰ اور بدھ کو پلوامہ میںایک عام شہری کی ہلاکت کے پیش نظر علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے آج کشمیر بند کی کال دی ہے۔

اس ہڑتال کے پیش نظر آج دوسرے روز بھی وادی میں عام زندگی مکمل طور مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

وادی میں ہڑتال، عام زندگی بری طرح متاثر

واضح رہے کہ آج بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے عوام کی نقل و حرکت مکمل طور پرغائب ہے، جبکہ تمام تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

وہیں دوسری جانب انتظامیہ نے بھی آج دوسرے روز امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحکومت سرینگر میں بھی کرفیو جیسی بندشیں اور پابندیاں عائد کی ہیں۔

خیال رہے کہ سنیچر کو ہڑتال کے سبب تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احتیاط کے طور وادی میں موبائل، انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا ہے۔

جمعے کو دیر رات جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 'انصار غزوۃ الہند' کے کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

Last Updated : May 25, 2019, 3:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details