مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط تر کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
چٹرجی نے کہا کہ ابھی ابھی اسمبلی انتخابات 2021 ختم ہوئے۔ ممتابنرجی کی قیادت میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد کام کاج شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد تنطیمی دھانچے کو مضبوط کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔اور ان کے لئے یہ سب سے اہم ہے۔
اس موقع پر وزیر پارتھو چٹرجی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والوں کو پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کےسلسلےمیں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی اس ضمن میں فیصلہ کریں گی۔ تاہم اگلے چھ مہینے تک اس معاملے کو لے کوئی بات چیت ہونے والی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں سوال کرنا ہی اب غلط ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے, قومی ترجمان کنال گھوش اور موسم بینظیر نور نے دو ٹوک الفاظ میں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترنمول کانگریس دوبارہ شامل ہونے کی مخالفت کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر لکشمن سیٹھ کو سی پی آئی ایم سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ پارٹی سے برخاست ہونے پر لکشمن سیٹھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔