اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی میں شامل رہنماؤں کے لیے استقبالیہ پروگرام - نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے پیتامبر شرما اور ملک زادہ جاوید کو ضلع صدر ویر سنگھ یادو نے گلپوشی کرکے ان کا پارٹی میں استقبال کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی میں شامل رہنماؤں کےلیے استقبالیہ پروگرام
سماج وادی پارٹی میں شامل رہنماؤں کےلیے استقبالیہ پروگرام

By

Published : Jun 18, 2021, 8:59 PM IST

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر ضلعی میڈیا انچارج اور ترجمان کنور بلال برنی کے دفتر میں استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا جس میں ایس پی ضلعی صدر بیر سنگھ یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیتامبر شرما اور ملک زادہ جاوید کی شمولیت سے مغربی اتر پردیش میں پارٹی مضبوط ہو گی۔

اس موقع پر پیتامبر شرما نے کہا کہ کانگریس میں کسی کی کوئی سنوائی نہیں ہے جبکہ اکھلیش یادو ایک سلجھے ہوئے رہنما ہیں جبکہ انہوں نے ریاست میں ترقی کی نئی عبارت لکھی، جس کی وجہ سے متاثر ہوکر میں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور آخری سانس تک سماج وادی میں ہی رہوں گا۔

خاطی پولیس افسران کو سزا ملنے تک انصاف ادھورا: مولانا ارشد مدنی

ایس پی رہنما ملک زادہ جاوید نے کہا کہ سماج وادی ہر طبقے کی پارٹی ہے، اکھلیش یادو ایماندار رہنما ہیں، اسی وجہ سے میں نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایس پی کے ضلعی ترجمان کنوار بلال برنی نے کہا 2022 اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو جیت دلانے اور اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھانے کے لیے ہم سب کو بوتھ سطح تک فعال ہونا ہوگا۔

ایس پی ضلعی صدر بیر سنگھ یادو ، ایس پی ضلعی ترجمان کنور بلال برنی، نوئیڈا اسمبلی حلقہ سے ایس پی کے متوقع امیدوار محمد تسلیم ، لوہیا وہنی کے سابق صدر ساحل خان ، ایس پی رہنما ممتاز عالم ، سودیش بھاٹی ، تنویر حسین ، پرویز عالم۔ ، سورج تیاگی ، کپل چودھری ، نعمت اللہ خان ، وید پرکاش جاٹوا وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details