ممبئی: رضا اکیڈمی Raza Acadmy کے صدر سعید نوری نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیری پنڈتوں سمیت 8 سے زائد Kashmiri Pandits افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس لیے رضا اکیڈمی اور ملک کے مسلمان ان مظلوم کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں، ان کے غم میں شامل ہیں۔ سعید نوری نے کہا کہ ہم حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری پنڈتوں کے قیام کے سلسلہ میں حکومت سنجیدہ ہو اور ان کی حفاظت کرے اور جو لوگ ان پر ظلم کررہے ہیں، ان پر حکومت کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے۔
Raza Acadmy Protest: ممبئی میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف رضا اکیڈمی کا مظاہرہ
کشمیر میں کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف رضا اکیڈمی نے ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں ان کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ Raza Acadmy Protest Against Atrocities Kashmiri Pandits
ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف ممبئی میں رضا اکیڈمی کا مظاہرہ
واضح رہے کہ کشمیر گھاٹی میں ہونے والے حملوں کے بعد حالیہ حملوں میں ایک اسکول کی خاتون ٹیچر کو ہلاک کر دیا گیا جس کے بعد لوگ عسکریت پسندوں کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کرنے لگے۔ اسی دوران ایک بینک مینجر کو بھی مار دیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8 وارداتوں کے بعد وادی کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: Corona Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ
Last Updated : Jun 4, 2022, 8:03 PM IST